حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے قم المقدسہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور حوزہ نیوز کے بین الاقوامی شعبے کے ایڈیٹر جناب علی فقیہ سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

ان کی دفتر آمد پر حوزہ نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر جناب شعبان علی، بین الاقوامی شعبے کے ایڈیٹر جناب علی فقیہ، حوزہ نیوز شعبۂ اُردو کے ایڈیٹر مولانا سید محمود رضوی اور بعض دیگر نمائندوں نے ان کا استقبال اور انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انقلابِ اسلامی کی کامیابی میں حوزہ ہائے علمیہ اور علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے عصر حاضر میں علمائے کرام کی سنگین ذمہ داریوں پر زور دیا۔
انہوں نے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی عظیم شہادت کے بعد دنیا بھر میں خاص طور پر پاکستان کے مسلمانوں میں آنے والی تبدیلیوں کا تذکرہ کیا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے رہبرِ شہید کے نظریۂ جہادِ تبیین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جہادِ تبیین میں حوزہ نیوز ایجنسی کا کردار بےنظیر ہے اور اس وقت حوزہ نیوز عالم اسلام کا پیام رسان ادارہ ہے۔
مکمل انٹرویو بہت جلد اپلوڈ کر دیا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ